روسی صدر کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت، پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کا اعلان

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اسلام آباد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا، وحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں