سعودی عرب کے ایک اور صحرا میں برف باری

ریاض(آ ئی این پی )سعودی عرب کے صحرا الجوف میں پہلی بار برفباری ریکارڈ کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح سعودی عرب بھی متاثر ہورہا ہے۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کا شمار صحرائی اور گرم علاقوں میں ہوتا ہے لیکن سعودی عرب میں تیز بارشیں، ژالہ باری، آبشاریں بننے، پہاڑوں اور صحراں میں ہریالی بھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ غیر معمولی واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دبا سے پیدا ہوا۔واقعہ اس لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ عرب خطے کا درجہ حرارت 55ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں