شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ

ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور آصف نذیر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو قتل، تشدد اور لاپتہ کرنے کے جرم میں شیخ حسینہ واجد سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر آصف نذر نے مزید کہا کہ انٹرپول سے شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں گے۔بنگلادیشی عبوری حکومت کے مشیر نے مزید کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ مفرور فاشسٹ دنیا میں کہیں بھی چھپے ہوئے ہیں، انہیں واپس لایا کر عدالت کے کٹہرے کھڑا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں