شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کا میں آپریشن، 8 مشتبہ افراد ہلاک، 6 زخمی

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 نومبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں آٹھ مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر کسی بھی مشتبہ افراد کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں