کوئلے کی لوڈنگ بندش ختم کرنے کا اعلان کر تے ہیں، ٹرک یونین دکی

intekhab news

دکی(یو این اے )ٹرک یونین دکی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی جلات خان ناصر نے یونین کے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گیارہ نو مبر سے جاری کوئلے کی لوڈ نگ کی بندش کا ہڑتال گیارہ دن بعد ختم کرکے کل سے کوئلے کی لوڈنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ فضل کریم ناصر ،فخرالدین اخندزادہ ،عبداللہ خان ترین اور محمد خان ناصر سمیت ٹرک یونین کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے حوالے سے ہمارے اور کول ایجنٹ کے درمیان فیصلہ ہوگیا ہے۔فیصلہ واحد ثالث سردار اکبر خان ناصر نے ہمارے اور کول ایجنٹ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرکے کیا ہے۔فیصلے کے مطابق راڑہ شم میں جلائے گئے دو کوئلے کی ٹرکوں کا معاوضہ ہمیں دکی سے معاوضہ ٹیکس کی مد میں ادا کی جائیگی۔اس سے پہلے جلائے گئے بغاو میں سات ٹرکوں کا معاوضے کی ادائیگی ہمیں پہلے سے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی بندش کے حوالے سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہم نے صوبائی قائدین اور زونل قائدین سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔امید ہے کہ صوبائی سطح پر پورے بلوچستان میں جاری ہڑتال بھی بہت جلد ہڑتال ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں