بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بے امنی، آج ملک کے موجودہ حالات کی وجہ 8 فروری کے الیکشن ہیں، مولانا فضل الرحمان
الاڑکانہ(مانیٹر نگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج ملک کے موجودہ حالات کی وجہ 8 فروری 2024 کے الیکشن ہیں، اداروں کو الیکشن سے دور ہونا ہوگا تب ہی عوام کو سکون ملے گا۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بے امنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ڈی چوک جانے کااعلان کیا، اتنے بندوبست کے باوجود وہ وہاں تک کیسے پہنچے؟فضل الرحمٰن نے کہا کہ مذاکرات اور بات چیت ہو تو راستہ نکل آتا ہے، ایک فریق کہے کہ ایک شخص کو جیل میں رکھنا ہے اور دوسرا کہے کہ ہم نے اسے چھڑانا ہے تو نتیجہ انارکی کے سوا کچھ نہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیربحث نہیں لاناچاہتا، آج کے حالات 8فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، اداروں کو الیکشن سے دور ہونا ہوگا تب ہی عوام کو سکون آئےگا۔