کوئٹہ، سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال چھوتے روز بھی جاری
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال چھوتے روز بھی جاری ہے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں چلانے کے فیصلے کے خلاف ہے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ہیلتھ کمیٹیوں کا سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمہ صحت سے مقرر کرنے اور محکمہ صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے
Load/Hide Comments