موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی، نیشنل پارٹی

تربت(نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوام کے مسائل حل کرنا سلیکٹڈ کے بس کی بات نہیں، عوام اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت کا نقشہ دو سال میں تبدیل کردیا تبدیلی سرکار دو سالوں میں کچھ بھی بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی سکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی کو متحرک و فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں منظم سیاسی جماعت ہی کی جدوجہد سے حقیقی تبدیلی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے دو سال میں بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے تحت ملک اقتصادی بدحالی کا شکار ہے ملکی کرنسی کی قدر دن بہ دن گرتا جارہا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں صوبائی حکومت وفاق کے سامنے بے بس ہے وہ بلوچستان کے مفادات کا دفاع نہیں کرپارہا ہے گزشتہ دنوں این ایف سی کے خلاف سینٹ میں وفاقی حکومت نے بل پیش کیا لیکن صوبائی حکومت کے نمائندوں نے اسے سپورٹ کی جس سے شدید مایوسی ہوئی اسلئے ان سے خیر کی امید رکھنا اپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہوگا، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال روز بہ روز خراب تر ہوتا جارہا ہے آٹا چینی بحران حکومت و مافیا کی ملی بھگت ہے جس سے غریب و محنت کش عوام برائے راست متاثر ہورہا ہے، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سے مختلف یونٹوں کے وفد نے بھی ملاقات کی اور یونٹوں میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا بی ایس او کے ساتھیوں نے بھی مرکزی رہنما سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی سے نیشنل پارٹی آبسر کے رہنما حاجی غلام یاسین، تحصیل آبسرکے آرگنائزر محمد اقبال، وارث علی،عبدالواحد بوہیر، شکیل احمد اور ولی جان نعیم نے ملاقات کی اورانہیں آبسرمیں پارٹی فعالیت وتنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا۔
d2

اپنا تبصرہ بھیجیں