نوشکی، دو گاڑیوں میں تصاد م، بچوں و خواتین سمیت 6افراد زخمی

نو شکی(آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع نوشکی میں سڑک حادثہ میں بچوں اور خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نو شکی میں شیر جان آغا کے مقام پر کا ر گاڑی اور فیلڈر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں3سالہ بچہ سلطان ولد ضیا احمد عمر سکنہ چمن5سالہ بچی نانہ شاہ بنت ضیا احمدسکنہ چمن ،16سالہ سعدیہ بنت حاجی عمر سکنہ چمن ،27سالہ بی بی پروانہ زوجہ ضیاء احمد سکنہ چمن اور محمد اسلم ولد عبد الودود قوم کاکڑسکنہ کچلاک کوئٹہ ،صدام ولد حاجی ملک قوم بارک زئی سکنہ چمن زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد کے بود کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے زخمیوں میں پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتا یا جا رہاہے۔
Load/Hide Comments