سعودی عرب بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر

ریاض(این این آئی )سعودی عرب نے رواں سال 2024 کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں تعداد ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاحت کی طرف سے جاری کردہ خبر کے مطابق یہ اس سال کے پہلے آٹھ سے نو مہینوں میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ شرح نمو میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تناسب 61 فیصد زیادہ ہے۔سیاحت کے شعبے کی مسلسل کامیابیاں وزارت سیاحت کے منصوبوں ، حکمت عملیوں اور سیاحت کے نظام کے فریقین کی کوششوں کی تاثیر کی تصدیق کرتی ہیں جن کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کی راہ ہموار کرنا ہے۔ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ مملکت کے پرکشش سیاحتی اختیارات اور ان کے تنوع پر مسافروں کے اعتماد اور ایک سرکردہ عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو بڑھانے کی عکاسی کرتا ہے۔