بشار الاسد سونے اور نوادرات کا خزانہ لے کر فرار ہوئے، سابق مشیر

دمشق(این این آئی )شام کے سابق صدربشار الاسد روس فرار کے دوران بھاری مقدار میں ہیرے ، جواہرات، سونا اور نقدی لے کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی مذاکراتی کمیٹی کے سابق آئینی مشیر ایڈووکیٹ عیسی ابراہیم نے بشار الاسد کے اقتدار سے نکلنے کو اس طرح فرار ہونے، اور اپنے اختیارات کسی مقامی، انقلابی، یا غیر جانبدار پارٹی کو منتقل کیے بغیر فرار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بشارالاسد نے اپنی مجرمانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا۔عرب ٹی وی سے گفتگومیں عیسی ابراہیم بتاتے ہیں اسد کے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرنے سے انکار کی وجہ ان کی شخصیت میں موجود ضد اور تکبر تھا، ان یہ خود سری نہیں لے ڈوبی۔ استعفی کا بیان جاری نہ کرنے کی سب سے اہم وجہ بھی ان کا غرور تھا۔ ان کی خواہش تھی وہ ملک کے اڈے تباہ کر دیں یا ملک کو جلا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں