دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں مکمل، برج خلیفہ سمیت 36 مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے ہوں گے

دبئی (این این آئی )دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سال نو کے موقع پر دبئی میں برج خلیفہ سمیت 36 مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے ہوں گے۔ 2024 کے آخری دن اور 2025 کے استقبال کے جشن کے لئیسکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کئے جائیں گے وہاں لوگوں کی آمد و رفت اور حفاظت کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کئے جائیں گے ان میں برج خلیفہ، دبئی فریم، اکسپو ولیج ، جمیرا بیچ، بلو واٹر، دا بیچ جی بی آر، دبئی پارکس اینڈ ریزورٹ اوردیگر مقامات شامل ہیں۔آتشبازی کو محفوظ بنانے کیلیے نجی سکیورٹی سروسز کے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ وہاں آنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ جشن سے مکمل طورپر لطف اندوز ہو سکیں۔انتظامیہ نے ائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن کو کامیاب بنانے کیلیے سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ مکمل امن و امان کی فضا میں خوبصورت جشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں