ہماری سیاسی تحریک ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ دینے کے لئے ہے،میر شفیق الرحمن مینگل

خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے سربرہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار فیروزآبادگنگو میں بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی میر سعداللہ گنگو اور ان کے ساتھیوں کی جے اے پی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیاسی تحریک ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ دینے کے لئے ہے ،ظلم کے خلاف پہلے ڈٹ گئے تھے اور اب بھی ہم مظلوم عوام کے حق و حقوق کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں،ستر سالوں سے قومیت و علاقائیت کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے بجائے عوام کی خدمت کرنے کے بیرونی قوتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نہ صرف عوام کو دہشت گردی میں جھونکا بلکہ عوام کو بدحال اور علاقوں کو پسماندہ رکھا اب ان ظالموں کا دور اختتام کو پہنچ رہا ہے آنے والا دور خوشحالی و ترقی کا ہو گا عوام خوشحالی و ترقی کے لئے جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کر رہی ہے جو کہ خوش آئندہ ہے،میری ذاتی کوششوں سے جو ترقیاتی اسکیمات عوام کو مل رہے ہیں وہ کسی پر احسان نہیں یہ عوام کا حق ہے فرق اتنا ہے کہ ہم عوام کے حق کو ان کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں جبکہ ستر سالوں سے ووٹ لینے والے عوام کو دھوکا دینے علاوہ کچھی بھی نہیں دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی گنگو فیروز آباد میں ٹکری عبدالحکیم گنگو،میر سعد اللہ گنگو،میر محمد صالح رودینی،میر محمد مردوئی سمیت سینکڑوں افراد کی بلوچستان عوامی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے جھالاوان عوامی پینل خضدار سٹی کے آرگنائزر میر شہزاد خان غلامانی،میر شہباز خان قلندرانی،میر بلال احمد راہی گنگو،محمد جان الفت برائیوئی اور حافظ عبدالصمد گنگو نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرمیر محمد خان محمد زئی، میر محمد خان رئیسانی، میر فدا احمد قلندرانی،میر محمد اقبال رئیسانی،سعید احمد قلندرانی، سمیت دیگر بھی موجود تھے نئے شامل ہونیو الے سیاسی رہنماء میر سعد اللہ گنگو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے قوم پرستی کی سیاست کی مگر افسوس حقیقت میں قوم پرستی کی سیاست کرنے والوں کی سیاست صرف مفادات کے حصول تک محدود رہی دیگر جماعتوں کو بھی ہم نے آزمایا مگر وہاں سے بھی ہمیں مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا کافی جستجو اور تحقیق کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حق اور سچ کی راہ جھالاوان عوامی پینل اور اس کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل کی قیادت میں آگے بڑھنے کا نام ہے۔اس لئے ہم سب نے جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کی اور ہم اہلیان فیروز آباد کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اگر علاقے کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں تو وہ بھی آئیں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں تا کہ ہم سب ملکر میر شفیق الرحمن مینگل کا ہاتھ مضبوط کر کے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں تقریب سے جھالاوان عوام پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم حق کے لئے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے لوگ ہیں ہمیں راستے سے ہٹانے کے لئے انڈین ڈیتھ اسکوائڈ نے ہمارے سر گرم کارکنوں کو شہید کروایا،عوام کی خدمت سے ہمیں روکھنے اور عوام سے دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے ہم نے ایسے تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا بعض لوگ بات تو بلوچ قوم اور بلوچیت کی کرتے ہیں جب اقتدار میں آتے ہیں تو وہ بلوچیت کو بھول جاتے ہیں یہ بات اب کسی سے ڈکھی چھپی نہیں رہی کہ عمران خان سے اربوں روپے کے اسکیمات حاصل کئے گئے مگر وہ تمام اسکیمات پوشیدہ رہے اور ان اسکیمات کے پیسے ان صاحبان نے اپنے جیبوں میں ڈال دیا ہم عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ جھالاوان عوامی پینل بڑی باتوں اور بے جا دعووں پر یقین نہیں رکھتی ہم یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ ہر خوشی،غم،دکھ،تکلیف ہر مرحلے پر عوام کے ساتھ ہونگے اپنی ذاتی تعلق کی بنیاد پر عوام کے لئے جو ہو سکا وہ ضرور کرینگے مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ فیروز آباد کارپوریشن کا حصہ ہوتے ہوئے انتہائی پسماندگی کا شکار ہے یہاں سے ووٹ لینے والوں نے کبھی اس علاقے کی تعمیر و ترقی کی کوشش نہیں کی اگر ہم اقتدار میں آ گئے تو فیروز آباد کی تعمیر و ترقی ہمارے ایجنڈے میں سر فہرست ہو گا میں عوام سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ یہاں کے کلی گنگو سمیت فیروز آباد کے عوام کی سیاسی قبائلی معاملات کو باریک بینی سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کر کے یہاں کے لوگوں کی مشاورت سے انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرویں گے عوام خود کو تنہاء نہ سمجھیں ہم سب ایک ہیں اور ایک ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے اور یہاں شعوروآگاہی کے پرچار کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں