صوبے میں مستقبل کیلئے پانی ذخیرہ کر نے کی بڑی ضرورت ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ؛ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ ار افسوس کااظہار کرتے ہوئے مشکل کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا بیان میں کہا گیا کہ موسمی برسات ایک قدرتی عمل ہے جو ہر سال مخصوص ایام کے دوران قدرتی طور پر برس کر قدرت کی مہربانی کااظہار کرتا ہے مگر بعض مقامات کیلئے برسات رحمت کی بجائے مصیبت بن جاتی ہے اور تباہی پھیلاکر بڑے نقصانات سے دو چار کردیتی ہے اس سال بھی باران رحمت مون سون کے موسم میں صوبے کے طول وعرض میں برسی ہیں جس سے صوبے کے ایک بڑی آبادی کو فائدہ حاصل ہوا ہے اور پانی کی کمی مختلف علاقوں میں دور جبکہ بعض علاقوں کیلئے پانی کی ضرورت پوری ہوئی ہے اسی طرح نقصانات ان علاقوں میں پہنچا ہے جہاں پانی کی گزرگاہیں بند کی گئی ہیں یا پانی کا رخ موڑ ا گیا تھا جبکہ بارش کے نقصانات کی ایک بڑی وجہ سے ڈیموں اور بارش کے پانی کے ذخیرہ نہ کرنا بھی شامل ہے بیان میں کہا گیا کہ سابقہ ادوار کی حکومتوں نے ڈیم بنانے کی طرف توجہ نہیں دی اور اگر بعض علاقوں میں ڈیم بنائے بھی گئے ہیں تو ایسے ڈیم بنائے گئے ہیں جوگزشتہ سال کی ایک بارش میں بہہ کر کئی علاقوں کی فصلوں اور آبادیوں کو نقصانات کا باعث بنے بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں مستقبل کیلئے پانی ذخیرہ کر نے کی بڑی ضرورت ہے جس کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر صوبے کی زرعی زمینوں کومستقبل میں آباد رکھنے کی پلاننگ کی جائے تو اس چیز کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے کہ پانی کیلئے ذخائر کی منصوبہ بندی کی جائے اور زراعت کے شعبے کو مستقبل بنیادوں پر صوبے کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جائے بیان میں صوبائی حکومت سے متاثرین کو فوری بحالی کی توقع کرتے ہوئے سیلاب کی وجہ سے گیس پائپ لائنوں کو پہنچنے والے نقصانات فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں