کراچی بار کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کراچی(آئی این پی)کراچی بار کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ کراچی بار کونسل نے سپریم کورٹ میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں چاروں صوبوں وفاقی، الیکشن کمیشن، اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔کراچی بار کونلس نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، اس کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے برخلاف ہے۔
Load/Hide Comments


