پولیس چیف کے بیان کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بے بنیاد ہے، ترجمان کراچی پولیس

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کے حوالے سے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے آج رات تک دھرنے ختم کرا دیں، اب تک ہم نرمی سے بات کر رہے تھے، اب جو نہیں ہٹے گا، اسے قانون کے مطابق ہٹائیں گے، اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے دھرنے ختم کرنے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے خاتمے سے ان بیان کو منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔ترجمان کراچی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے دھرنے ختم کرنے سے متعلق بیان پر وضاحتی بیان کردیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف نے دھرنے ختم کرنے کا نہیں کہا، پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، مذکورہ خبر کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بے بنیاد اور غلط فہمی کا شاخسانہ ہے۔ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں تھا، ان کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ دھرنوں کو اس طرح منعقد کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں