لاپتہ طالب علم زبیر بلوچ بازیاب ہو گئے
حب(مانیٹر نگ ڈیسک) لاپتہ طالب علم زبیر بلوچ بازیاب ہو گئے، یاد رہے کہ طالب علم زبیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف حب میں شاہراہ دوسرے روز بھی بدستور بندرہنے کے بعد انتظامیہ نے احتجاجی مظاہر ین پر کر یک ڈاون کیا ۔ مظا ہرین کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔واضح رہے کہ زبیر بلوچ کو دو دن قبل حب چوکی میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ان کی عد م بازیابی کے خلاف زبیر بلوچ کے اہل خانہ اور سیاسی کارکنوں نے کل رات سے کوئٹہ کراچی اور مکران روٹ کے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے۔دوسری جانب زبیر بلوچ کی بازیابی کے لیے تربت میں دو دنوں سے کرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا گیا ہے جس کے باعث تربت اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔-واضع رہے کہ زبیر بلوچ ایک صحافی اور لکھاری ہیں، ان کا تعلق ماضی میں رونامہ انتخاب Intekhab Online سے بھی رہا ہے