ایران خودکش دھماکہ ، پولیس کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایک شخص گرفتار
تہران (این این آئی) صوبہ ھرمزگان میں غیر معمولی حملے کے بعد ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر خودکش دھماکے سے منسلک تھا جس میں ایک پولیس کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جنوبی ساحلی شہر بندرلنگہ میں ہوا۔سائٹ (ایس آئی ٹی ای)انٹیلی جنس گروپ کے مطابق علیحدگی پسند گروپ انصار الفرقان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
Load/Hide Comments