بلوچستان اسمبلی ،اراکین کا بار بار طلب کرنے کے باوجود نہ آنے پر کیسکو چیف کو صوبہ بدر کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بار بار کیسکو چیف کو طلب کرنے کے باوجود نہ آنے پر انہیں صوبہ بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسپیکر نے قائد حزب اختلاف کو کیسکو چیف کے خلاف تحریک استحقاق لانے کی ہدایت کردی بلوچستان اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلا ف میر یونس زہری نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے کیسکو چیف کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا لیکن انہوں نے آپ کے حکم کو بجا آوری کے بجائے اسلام آباد چلے گئے لہذا ہم اپوزیشن مطالبہ کرتے ہیں کہ کیسکو چیف کو بلوچستان بدر کیا جائے جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی اور غلام دستگیر بادینی نے پوائنٹ آرڈر پر کہا کہ شاہد کیسکو چیف اس لیے اسلام آباد چلے گئے کیونکہ وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے یہ دوسری مرتبہ ہے کہ اسپیکرانہیں طلب کرتا ہے لیکن وہ کوئی بہانہ کرکے کئی چلا جاتا ہے بلوچستان میں کیسکو کے حوالے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور اسے صوبہ بدر کیا جائے صوبائی وزیر سلیم کھوسو نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں موسم گرما میں درجہ حرارت 52درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اس دوران بھی ہمیں صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری تھی اب موسم سرما شروع ہوچکا ہے ابھی تک ہمیں صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو سراسر ظلم ہے بحیثیت اسپیکر آپ نے انہیں طلب کیا لیکن ان کا اسلام آباد جانا قابل مذمت ہے وزیر اعلی سے بات کرکے ان کے خلاف لیٹر لکھیں گے کیونکہ بلوچستان کی عوام اور ایوان کے منتخب اراکین کو ان سے بہت زیادہ شکایا ت ہیں جب آپ نے طلب کے تو انہیں آجانا چاہیے یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ کوئی بہانہ کرکے چلاجاتا ہے تاکہ حقائق سے پردہ نہ ہٹ سکے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اسی طرح گیس کے حوالے سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے میری تجویز ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل ایک وفد تشکیل دی جائے جو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے صوبے میں کیسکو اور گیس کے حوالے سے ان سے بات کی جائے تاکہ ان مسائل کے حل میں مدد مل سکیں اسپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبداالخالق اچکزئی نے اپوزیشن لیڈر کو ہدایت کی کہ وہ کیسکو چیف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں