ڈی ای او خضدار نے ایس بی کے کے ہر امیدوار سے ہزاروں روپے وصول کیے، میر احمد مینگل

خضدار(نمائندہ انتخاب)سماجی کارکن میر احمد مینگل نے بلوچستان حکومت ، وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی توجہ خضدار کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) کی سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ خضدار میں میرٹ پر آنے والے امیدواروں سے اسناد کی تصدیق کے نام پر 5000 سے 6000 روپے فی کس وصول کیے گئے، جس کا تخمینہ 30 لاکھ سے تجاوز کر رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر بھی کاری ضرب ہے۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر رپورٹ ہونے اور محکمہ میں شکایات آنے کے بعد ڈی ای او اور ان کے حامی افراد پریشان ہوکر امیدواروں سے زبان بندی کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ متاثرہ امیدوار شدید غم و غصے میں ہیں اور ہر فورم پر گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔خضدار کے عوام یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیوں ہر بار ان کے ضلع کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور کیوں ان کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے افسروں کو قانون کے دائرے میں لا کر شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہوئے کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ متاثرہ امیدواروں کے بیانات قلمبند کیے جائیں اور ان کی رقوم واپس کی جائیں۔ڈی ای او خضدار اور ان کے حامیوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ خضدار کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ بلوچستان حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی اور فوری طور پر عملی اقدامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں