ذوالفقار بھٹو نے بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس فیصلے کئے بلوچستان کے عوام کے لیے بھٹوکی محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بھٹو شہید نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں ذوالفقار علی بھٹو کا وژن آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے بھٹو شہید نے محروم طبقات کو سیاسی شعور دیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے قومی یکجہتی اور خودمختاری کے لیے مثالی کردار ادا کیا بھٹو شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے بلوچستان کی ترقی کے لیے بھٹو شہید کے اقدامات ناقابل فراموش ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس فیصلے کئے بلوچستان کے عوام کے لیے بھٹو شہید کی محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔
Load/Hide Comments