پنجگور، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا
پنجگور(نمائندہ انتخاب )پنجگور کے علاقے فٹبال چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق لیویز فورس کے اہلکار ممتاز احمد ڈیوٹی سے چھٹی کرکے اپنے گھر خداباداں جارہے تھے، اسی دوران فٹ بال چوک کے قریب نیواں ندی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا، اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے
Load/Hide Comments