کوئٹہ، مسلح افراد اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ،3اہلکار زخمی ،راہ گیر بچہ جاں بحق
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ نے نواحی علاقے گاہی خان چوک پر مسلح افراد اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے دوران ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ہو گیا یہ واقعہ کیچی بیگ تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اچانک گاہی خان چوک پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ اس فائرنگ کے دوران ایک بچہ بھی زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا، جو قریب ہی چل رہا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری طور پر تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
Load/Hide Comments