بلوچستان بھرمیں جے یو آئی کی کال پر حلقہ پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کل پہیہ جام ہوگا

چھتر(یو این ا)جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان نے حلقہ پی بی 45 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف 8 جنوری کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے رہنماوں نے الزام عائد کیا کہ حلقہ پی بی 45 کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوامی رائے کو نظرانداز کیا گیا اور اصل منتخب نمائندوں کی توہین کی گئی۔جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیرو سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے اس انتخابی دھاندلی کو ہر سطح پر مسترد کرتی ہے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لیں اور 8 جنوری کو ہونے والی ہڑتال میں شامل ہو کر اپنے جمہوری حقوق کا دفاع کریں۔بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے دوران کاروباری سرگرمیاں، ٹریفک اور تمام عوامی خدمات معطل رہیں گی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال انتخابی عمل میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عوامی ردعمل کا اظہار ہے اور اس میں کامیابی کے بعد وہ مزید حکمت عملی مرتب کریں گے دھاندلی کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہڑتال کا مقصد عوام کے حقوق کا تحفظ اور بلوچستان کے عوام کی آواز کو بلند کرنا ہے۔8 جنوری کو ہونے والی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے جے یو آئی کے کارکنان اور رہنما مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہروں اور اجلاسوں کا انعقاد بھی کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 45 میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں اور عوام کے تحفظات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔اس ہڑتال کے اعلان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے جے یو آئی کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا ہے