قلات ،ڈپٹی کمشنر آفس کے مین گیٹ پر دستی بم سے حملہ، ولیس اہلکار زخمی

قلات(یو این اے )قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مین گیٹ پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں