وزیراعلی بلوچستان نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ دیدیا

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے درخواست دے دی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے قوانین کے مطابق تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا جس میں کامیاب ہونے کے بعد ان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کوئٹہ میں شروع کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے بلوچستان کے عوام اب عالمی سطح پر گاڑی چلانے کی اجازت حاصل کرسکیں گے۔ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے اس اقدام کو صوبے میں جدید سروسز کی فراہمی اور لوگوں کی عالمی معیار کی ڈرائیونگ کے معیار میں بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں