قلات صوبے کا سرد ترین علاقہ قرار ،درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان،محکمہ موسمیات
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، قلات کو صوبہ کا سرد ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جیسے چمن اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور کان مہتر زئی میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کی صورت حال درج ذیل رہی:کوئٹہ، نوکنڈی: منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈتربت: 11 ڈگری سینٹی گریڈسبی: 5 ڈگری سینٹی گریڈگوادر: 9 ڈگری سینٹی گریڈجیونی: 6 ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصا سرد علاقوں میں رہنے والوں کو سخت سردی سے بچنے کے لئے مناسب تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے