جیکب آباد میں فائرنگ سے سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
جیکب آ باد ( آئی این پی ) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کے علاقے گوٹھ آچر بنگلانی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر ہی قتل ہوگئے، مقتولین کی شناخت قیصر، بابن، اور جمال بنگلانی کے نام سے ہوئی ہے واقع کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ تنازعہ کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاع تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
Load/Hide Comments