بیلا ،تعمیراتی کام کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے 2افراد زخمی

بیلا(یو این اے )تعمیراتی کام کے دوران پہاڑ سے بھاری پتھرگرنے سے مسافر خاتون و مرد شدید زخمی دونوں زخمی تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل تفصیل کے مطابق منگل کے روز تحصیل جھاو ضلع آواران میں مچی چڑھائی کے مقام پر بیلا آواران سڑک کے تعمیراتی کام کے دوران پہاڑ کی کٹائی سے گرنے والے بھاری پتھر سے آواران سے حب جانے والی مسافر ویگن نمبر CK_2701 میں سوار آواران کے رہائشی محمد اسلم اور مسمات(ف)شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال بیلا میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین اور مسافر ویگن کے عملے کے مطابق حادثہ سڑک کے تعمیراتی کام کی کمپنی کے ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے پہاڑ کی کٹائی کے دوران ٹریفک کی روانی اور مسافروں کے لئے حفاظتی انتظامات ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے انہوں نے ٹھیکیدار کی غفلت کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں