مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 350روپے کااضافہ
کوئٹہ(یو این اے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے کوئٹہ شہر میں مرغی کے گوشت میں یکدم 50روپے کا اضافہ 760روپے فی کلو فروخت کیا گیا ہے چکن کھانے والوں کی چیخیں نکل گئیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لی رہی کوئٹہ شہر میں مرغی کے گوشت میں اچانک ایک ہفتے میں 350 روپے کااضافہ کردیا گیا ہے اور اس طرح اب مرغی کا گوشت 760روپے فی کلو فروخت میں فروخت کیا جانے لگا ہے جس سے چکن کھانے والوں کی چیخیں نکل گئی ہیں پولٹری یونین کی من مانی سے شہری سخت پریشان ہیں شہر میں منافع خور دیدہ دلیری سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے پرائس کنٹرول محکمہ اور کمیٹیاں غیر فعال ہیں شہریوں نے ڈی سی کوئٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرکے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عام شہری بھی چکن کھا سکے کیونکہ موجودہ ریٹ جس پر بڑے کا گوشت بکتا تھا اب مرغی کے گوشت کا ریٹ ہو گیا ہے متوسط طبقے سے مرغی کا گوشت کھانے کا حق نہ چھینا جائے اور پولٹری یونین کا شاہانہ ریٹ کم کرائے جائیں شہر میں اس کے علاوہ 760 روپے سے 820 روپے تک کلو فروخت کیا جا رہا ہے مستونگ میں مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کچلاک میں 820 روپے پشین 850 روپے قلات میں مرغی کا گوشت 870 روپے اور خضدار میں مرغی کا گوشت 900 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں بھی سردی کی امد کے ساتھ ہی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے کوئٹہ شہر میں فارمی انڈے 430 روپے سے لے کے 450 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ دیسی انڈے 600 روپے سے ساڑھے چھ سو روپے میں فروخت جاری ہے