پسنی، گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

گوادر (آن لائن) پسنی راہیلہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی حادثہ آج اتوار کی علی الصبح پیش آیا ، جاں بحق اور زخمی شخص کو پاک اومانی گرانٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پسنی کے نواحی علاقہ راہیلہ میں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی گاڑی میں سوار شاہ جہان ولد غلام قادر جاں بحق جبکہ عظیم نامی شخص زخمی ہوگئے، گاڑی تربت سے پسنی آ رہی تھی جو راہیلہ کے قریب بریک ہونے کے باعث الٹ گئی، گاڑی میں ایرانی ٹائل لدی ہوئی تھی، جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو پاک اومان ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں کا تعلق پسنی سے بتایا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں