پی بی 45ری پولنگ، آراو آفس جاننے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکربندکردیا گیا، پولیس کی بڑی نفری تعینات
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ختم ہوگئی ہے ۔ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے غیر سر کار ی اورغیر حتمی نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے آر او آفس کے سامنے کنٹینرز لگاکر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی اور کسی بھی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دیں جارہی ہے ۔ کچھ لمحے پہلے آر او آفس کے سامنے سینٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری، سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ایم پی ایزکو بھی اند ر جانےسے روک دیا تھا ۔
Load/Hide Comments