واشک، نامعلوم شخص کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے واشک میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار کوقتل کردیا پولیس کے مطابق واشک کارہائشی سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر اسرار احمد گزشتہ روز بھائی کی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص نے اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے مزید کارروائی واشک پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں