حلقہ پی بی 45 پر علی مدد جتک کامیاب قرار، فارم 47جاری، جمعیت کا احتجاج
کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا ۔آر او نے فارم 47جاری کردیا ۔جمعیت کا آ ر او آفس کے باہر احتجاج ۔ دوسری جا نب آر او آفس کے سامنے کنٹینرز لگاکر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دیں جارہی ہے ۔ کچھ لمحے پہلے آر او آفس کے سامنے سینٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری، سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ایم پی ایزکو بھی اند ر جانے سے روک دیا تھا ۔واضح رہے کہ لوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے لئے اتوار کو صبح 9 پولنگ شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی پولنگ کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فرنٹیئر کور، اے ٹی ایف اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم پولنگ کے دوران کسی قسم کسی کا کوئی ناخوشگوار پیش نہیں آیا مذکورہ حلقے میں 25 سے زائد امیدوار میدان اترے تھے 15 پولنگ اسٹیشنوں میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 16855 ہے۔ 15 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 مردوں اور 5 پولنگ اسٹیشنز خواتین کیلئے مختص کئے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشن میں 51 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جن میں 16 خواتین کیلئے مختص کئے گئے تھے۔