نوشکی ،کار گاڑی کو حادثہ 1افراد جاں بحق5زخمی

نوشکیۛ قومی شاہراہ این40پر گلنگور کے قریب کار گاڑی کو حادثہ خاتون جاںبحق 5افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویزذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے نوشکی آنے والی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث گلنگور کے قریب آر سی ڈی شاہراہ این40پر الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار کوئٹہ کے رہائشی خاتون جاںبحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمی ہو نیوالے افراد میںبچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نوشکی لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔حادثے میں جاںبحق خاتون کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں