عمران خان نے آج تحریری مطالبات دینے کی اجازت دی، حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تحریری مطالبات دینے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کا آج پیغام نہ ملتا تو کمیٹی خود ہی مشاورت کرکے مذاکرات ختم کر دیتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہونی ہے اس میں فیصلہ کریں گے، حکومت چاہتی ہے تو رابطہ کرلے اسپیکر ایاز صادق سے، ہمارا رابطہ حکومت کے ساتھ نہیں اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ہے۔حامد رضا نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا طاقتور حلقوں کو آن بورڈ کرکے ہی مذاکرات ہورہے ہیں، بگنگ ڈیوائس لگا کر سننے والے لوگ شاید نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی سے یہ ملاقات ہو، ہم صاف بات کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام اسیر قانونی جنگ لڑ کر ہی باہر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات ناکام بھی ہوتے ہیں تو بھی بانی پی ٹی آئی کو باہر آتا دیکھ رہا ہوں۔