سعودی عرب میں پہلی خاتون علاقائی کونسل کی سیکرٹری تعینات

ریاض:سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے تبوک کے علاقے کے لیے ایک خاتون کو سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب مملکت میں کسی گورنری میں خاتون کو اس اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈاکٹر خلود محمد الخمیس کو تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں