مولانا فضل الرحمن کا مریم نواز کو فون، ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا، سربراہ جے یو آئی

لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو فون کیا ہے اوران کی خیریت دریافت کی جبکہ لیگی کارکنوں پر پولیس تشدد اور پکڑدھکڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو آج کی تمام تر صورت حال سے تفصیل سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کی وجہ سے ملک خطرناک دور سے گزررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں