مجھ پر کسی نے حملہ کیا اور نہ میری گاڑی پر پتھرائو ہوا ‘ صبا قمر

لاہور:اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ نہ تو مجھ پر کسی نے حملہ کیا ہے اور نہ ہی میری گاڑی پر پتھرا ئوکیا گیا ۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر اداکارہ صبا قمر سے منسوب جعلی اکائونٹ پر یہ ٹوئت کیا گیا کہ جب میں گھر واپس جا رہی تھی تو کسی نے مجھ پر حملہ کیا اور گاڑی پر پتھرا ئوبھی کیا گیا۔صبا قمر نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کیونکہ یہ جعلی اکائونٹ ہے اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹک ٹاک پر بھی کوئی اکائونٹ نہیں ہے اور وہاں بھی کسی نے میرا جعلی اکائونٹ بنا رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں