ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل عدالت میں پیش ،جیل منتقل

کوئٹہ( این این آئی) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔پیر کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کر نے کے بعد سول لائن تھانے سے ہدہ جیل منتقل کر دیاگیا، ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو ہفتے کے روز سول ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھاگرفتار ڈاکٹروں پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت پر حملے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں