پسنی،خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

پسنی (نامہ نگار)پسنی میں خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے امداد نامی شخص کو گرفتار کرلیا،اسلحہ برامد کرلی،ملزم امداد دیوار پھلانگ کر زور زبردستی کمرے میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر قتل کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر اپنے شوہر کے ساتھ رہائشی کالونی میں اکیلی رہائش پزیر ہے جہاں آج علی الصبع ملزم امداد ولد اختر نامی شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر خاتون کی شوہر کو کمرے سے باہر لے گیا اور خاتون ٹیچر سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔اس دوران خاتون ٹیچر کی ہاتھوں کے کنگن بھی ٹھوٹ گئے خاتون ٹیچر کی جانب سے مزاحمت پر ملزم نے میاں بیوی کو جان سے مرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو میں تم دونوں کو قتل کردونگا ،ملزم دھمکی دینے کے بعد فرار ہوگیا۔خاتون ٹیچر نے فوری طور پر پسنی پولیس سے رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں انھیں آگاہ کیا۔ خاتون ٹیچر کی نشاندہی پر ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی پسنی ایس آئی شکیب ارسلان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے،خاتون ٹیچر سے زیادتی کی کوشش کے کیس میں ملزم امداد ولد اختر قوم بلوچ سکنہ وارڈ نمبر 5 پسنی کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا اور اس سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بھی برامد کرلی اور اس کے خلاف سٹی پسنی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 03/2025 بجرم زیر دفعہ 376 511 506/B ت پ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں