ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک :ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند ماہ دوبارہ مختصر نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے متعدد مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 24 فروری کو فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹس میں دوبارہ پاکستان آمد سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا، انہوں نے جو ویڈیو شیئر کی، اس میں بتایا گیا تھا کہ ذاکر نائیک 22 فروری کو جامعۃ الرشید دورے پر پہنچے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورے کے پہلے ہی روز کراچی میں واقع جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامات پر منتظمین کی تعریفیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں