کوئٹہ میں ٹرین حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکا
ویب ڈیسک :اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ایک جاری بیا ن میں کہا ہے کہ امریکہ کوئٹہ میں کل کے دہشت گردانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں بے شمار بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔بیان میں لکھا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی ایک امریکی نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم نے اس گھناونے فعل کی ذمہ داری قبول کی ہے اورہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور عزیزوں کیساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں بیان کے مطابق پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خطرے سے پاک سلامتی اور امن کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔
Load/Hide Comments


