کوئٹہ میں ٹرین پر بم حملہ افسوسناک ہے، حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے، جان محمد بلیدی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کوئٹہ ٹرین دہشت گردی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور افسوسناک واقع قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد حملے میں معصوم و بے گناہ نوجوان بچے اور خواتین شہید ہوئے ہیں۔ انسانیت سوز واقعے میں شہید ہونے والے اور متاثر ہونے والے خاندانوں کے اہل خانہ سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک شہیدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ واقعے میں متاثر ہونے اور زخمی ہونے والوں تمام لوگوں کے علاج کو یقینی بنائے اور نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے۔ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہر طرح کی ہونے والی دہشت گردی کو قابل مذمت عمل گردانتی ہے۔
Load/Hide Comments


