کوئٹہ میں 4 ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار، 2 گاڑیاں، 1 کروڑ مالیت کے زیورات برآمد

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ کے نوحی علا قے میں سیریس کرائمز انوسٹی گیشن ونگ کی کاروائی،4ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار ،2گاڑیاں اور1کروڑ مالیت کی جیولری برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نوحی علا قے کچلاک کلی ملازئی میں سیریس کرائمز انوسٹی گیشن ونگ نے 15فروری کو کلی ملازئی کچلاک میں مسمی عباس کاکڑ کے گھر میں ڈکیتی کی وار دات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 4ڈکیتوں گرفتار ،3 پستو لیں ،2گاڑیاں اور1کروڑ مالیت کی جیولری برآمد کرکے ملزمان سے تحقیقات شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں