قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند میں حادثہ، 9 ماہ کی بچی جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

قلعہ عبداللہ(آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے ژڑہ بند کے قریب سڑک حادثہ میں 9ما ہ کی بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔لیویز کے مطابق پیر کے روزضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے ژڑہ بند کے قریب سڑک حادثہ میں 9ما ہ کی بچی ملالہ ولد محمد قاسم موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون بی بی تانیہ زوجہ محمد قاسم ،محمد قاسم ولد حقداد ،محیب اللہ ولد رحمت اللہ،کریم اللہ ولد نعمت اللہ زخمی ہو گئے ہیں ٹراما سنٹر میزئی اڈہ میںایمرجنسی روم میں فوری طبی امداد کے بعد کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ بچی کی نعش کو ایمبو لینس کے ذریعے کو ئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے جنہیں جاں بحق بچی اور زخمیوں کا تعلق کو ئٹہ کے نواحی کے علا قے ہزار گنجی سے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں