کیچ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) ضلع کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ لیویز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں مسلح افراد نے بازار میں فائرنگ کر کے صمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں