پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور( این این آئی) پنجگور میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پنجگورکے علا قے تسپ ہائی سکول کے قریب گاڑی میں سوارافرادکی فائرنگ سے محمد رفیق نامی شخص جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شوا ہد اکھٹنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments