قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے ہرنائی کا رہائشی جاں بحق

قلعہ سیف اللہ (یو این اے )ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات پسین زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی کا رہائشی سید نواز شاہ جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ رشتے کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments