شاہرگ،کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن جاں بحق

ہرنائی(یو این اے )ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک کانکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔لیویز ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کانکن لعل بادشاہ دب کر جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو ریسکیو کر کے رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔جاں بحق کانکن خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں